الوقت کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکورٹی ادارے ایف بی آئی کے پولیس کمانڈر جیمز کومی نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ یہ ادارہ ڈیلن روف کے لئے ہتھیار خریدنے کی اجازت دے کر اس دلخراش واقعے کے وجود میں آنے کا باعث بنا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ مہینے امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ایک چرچ پر ایک سفید فام شخص ڈیلن روف نے حملہ کر کے عبادت میں مصروف نو افراد کو ہلاک کر دیا تھا- بیشتر سماجی کارکن اس قتل کی واردات کو نسلی دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہیں۔