الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دارالحکومت تہران میں عالمی یوم القدس کی وسیع پیمانے پر نکالی جانے والی ریلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت سے ممالک اختلاف اور تفرقے کا شکار ہیں اور دہشت گردوں نے بھی عوام کے لئے زندگی دشوار بنادی ہے جو یقینا صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کی شرمناک سازشوں کا نتیجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اتحاد و یکجہتی، مزاحمت اور استقامت اور جہاد و ایثار کے جذبے کے ساتھ مسلمان، اپنے اعلی مقاصد حاصل کر سکتے ہیں
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ عالمی یوم القدس ایسا دن ہے کہ جس دن دنیا بھر کے مسلمان اور انصاف و آزادی پسند انسان، فلسطین کی مقدس امنگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔