الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سابق وزیرخارجہ سعود الفیصل طویل علالت کے بعد 75 برس کی عمر میں کل انتقال گرگئے وہ مرحوم سعودی فرماں روا شاہ فیصل کے صاحبزادے تھے۔
سعود الفیصل 1940 میں طائف میں پیدا ہوئے انہیں 1975 میں سعودی وزیر خارجہ مقرر کیا گیا اور 40 برس تک اس منصب پر فائز رہے جس کے باعث انہیں دنیا میں طویل ترین وزیر خارجہ رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تاہم انہیں 29 اپریل 2015 کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔
سعود الفیصل نے اس عرصے میں کئی ایسے فیصلے بھی کئے جس سے عالم اسلام کو بہت نقصان پہنچا ۔ انہوں نے امریکہ کے کہنے پر اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کئے اور فلسطین کے مسئلے کو سرد خانے میں ڈالنے کی بھر پور کوشش کی ۔