الوقت کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اوربھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے جاری رہی جس میں خطے میں امن و امان کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف کی جانب سے مسئلہ کشمیر اور بھارتی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے ملاقات میں پاک چین راہداری کا معاملہ اٹھایا تاہم پاکسان نے بھارت کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزراء اعظم کے مابین کے درمیان آخری بار ملاقات نومبر 2014 میں سارک کانفرنس کے دوران کھٹمنڈو میں ہوئی تھی۔