الوقت کی رپورٹ کے مطابق 5 ستمبر 2013 سے اب تک رینجرز نے 5 ہزار 795 آپریشنز کئے، 5 ستمبر 2013 سے اب تک 224 مقابلے ہوچکے ہیں،جن میں 364 ملزم مارے گئے، مارے گئے ملزمان میں 233 دہشت گرد بھی شامل تھے۔ کارروائیوں کے دوران 826 دہشت گرد، 334 ٹارگٹ کلرز اور 296 بھتہ خورگرفتار ہوئے، 49 مغویوں کو بازیاب جب کہ 82 اغواکاروں کو گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کردی ہے جس کے تحت رینجرز کو صوبے میں چھاپے، بغیر وارنٹ گرفتاری اور ملزمان سے تفتیش کا اختیار حاصل ہوگا جب کہ تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت رینجرزکسی بھی ملزم کو 90 روز کے لیے اپنی تحویل میں بھی رکھ سکتی ہے۔