الوقت کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے صلاح الدین کے آپریشنل کمانڈر بریگیڈیر جنرل جمعہ عناد نے آج کہا کہ بیجی کو آزاد کرانے کی کاروائی میں ہزار سے زائد داعش تکفیری عناصر کو ہلاک کر دیا گیا۔
جمعہ عناد نے کہا کہ تکریت کے شمال سے چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک علاقے میں انجام پانے والی اس کاروائی میں دہشت گردوں کی دسیوں گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے بیجی کے اطراف میں ہونے والی کاروائیوں میں بھی بیس دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دھماکہ خیز مواد کی حامل دو گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
ادھر کردستان قومی اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے موصل شہر میں چھے نوجوانوں کو عراقی افواج کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں قتل کر دیا۔