الوقت کی رپورٹ کے مطابق ناروے کے مرکزی شہر اوسلو آمد کے فوری بعدبرطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن براوون سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں افراد کی قربانیوں کی ساتھ 110 ارب ڈالر کا مالی نقصان بھی برداشت کیا ہے۔ گورڈن براون نے اس موقع پر نواز شریف کی جانب سے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور افغانستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے تعلقات میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔