الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انقلاب کے بعد کے گذشتہ چھتیس برسوں میں، امریکہ نے ایرانی قوم کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا ہے اس لئے ایرانی قوم کی ذہنوں میں امریکہ کی تلخ اور ناخوشگوار یادیں محفوظ ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر دونوں ملک ایٹمی معاملے میں کوئی سمجھوتہ کرلیتے ہیں تو دیگر شعبوں میں بھی تعاون کر سکتے ہیں۔ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات امریکہ کے لئے ایک تاریخی موقع ہے اور اگر اس سلسلے میں وہ عاقلانہ اور تعمیری قدم اٹھاتا ہے تو اس سےایرانی قوم اور علاقائی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔