الوقت کی رپورٹ کے مطابق ترجمان رینجرز کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ رینجرزکاآپریشن صرف جرائم پیشہ اورخطرناک ملزمان کےخلاف ہے کسی سیاسی،مذہبی یالسانی گروپوں کےخلاف نہیں، رینجرزمختلف گروپوں کےعسکری ونگ کےخلاف کارروائی کررہی ہے۔ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہےاسی لئےسیکٹر اور یونٹ انچارج گرفتار کئے جارہے ہیں۔
سیکٹر اور یونٹ انچارج کی گرفتاریوں پر الطاف حسین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے طتحدہ قومی موومنٹ کے خلاف انتقامی کارروائی سے تعبیر کیا ہے۔