الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایف سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف سی اور پولیس نے قلعہ عبداللہ کے علاقے شیلا باغ میں کارروائی کرتے ہوئے چمن سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین کو یرغمال بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 مسافروں کو حراست میں لے لیا جب کہ ریلوے عملے اور مسافروں کو بازیاب کراتے ہوئے اسمگل شدہ اشیا بھی برآمد کرلیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسمگلروں نے ڈرائیور اورعملے کو یرغمال بنا کر ٹرین زبردستی کوئٹہ روانہ کی جب کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں پر اسمگلروں کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا۔
پاکستان میں ٹرین کو یرغمال بنانے کا واقعہ ایسے میں رونما ہوا کہ جب کل پنو عاقل سے کھاریاں جانے والی ٹرین دن بارہ بجے کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔جس میں پاکستانی فوج کی انجینئر بٹالین یونٹ کے کمانڈر کرنل عامر جدون، ان کی اہلیہ اور دو بچے اور کرنل راشد، کیپٹن عادل، لیفٹیننٹ کاشف، کانسٹیبل اسلام اور لانس نائیک ظفر سمیت 19افراد ہلاک ہو گئے تھے