الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کےمرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف نے کل کہا کہ ایران کے سینٹرل بینک اور وزارت خارجہ کی کوششوں کے نتیجے میں تیرہ ٹن سونا پہلے سے خریدا گیا تھا اور اسے گزشتہ دو برسوں کے دوران امانت کے طور پر جنوبی افریقہ میں رکھا گیا تھا جبکہ اس سے قبل ایران مخالف پابندیوں کی وجہ سے اس سونے کا ایران منتقل کیا جانا ممکن نہیں تھا۔
واضح رہے کہ ایران مخالف پابندیوں کا خاتمہ اور ایران سے باہر موجود اسلامی جمہوریہ ایران کی دولت، کرنسی اور سونے سمیت تمام اثاثوں تک کسی رکاوٹ کے بغیر رسائی ویانا میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ایرانی ٹیم کا ایک اہم ہدف ہے۔