الوقت کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت نے داعش کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد پر عملدر آمد کے مقصد سے، داعش دہشت گرد گروہ کے ساتھ تیل یا ثقافتی معاملات کی انجام دہی کو ممنوع قرار دیا ہے۔
بھارت کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ داعش کے ساتھ تیل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کا کسی بھی قسم کا معاملہ اور لین دین کرنا غیر قانونی ہے- اسی طرح ثقافتی اشیا منجملہ نوادرات اور علمی و مذہبی دستاویزات کی داعش گروہ یا اس سے متعلقہ افراد سے خریدو فروخت غیر قانونی ہے۔
واضح رہے کہ دھشتگرد گروہ داعش اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے کے مقصد سے ہر قسم کے غیر انسانی، غیر اسلامی اور غیر اخلاقی اقدامات انجام دے رہا ہے۔