الوقت- ترکی کی فوج شام کے سرحدی علاقوں میں داخل ہوگئی جہاں وہ داعش کے زیر قبضہ علاقے کو اپنے کنٹرول میں کرنا چاہتی ہے۔دوسری طرف داعش نے بھی ترک فوج کے خلاف اپنی صفیں درست کرنا شروع کردی ہے ۔
الوقت کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج کے کئی ٹینک اور ضروری فوجی سامان شام کے شمالی علاقے حلب کی طرف روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ کردوں کے اسٹریجک رابطے کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ اگر ترک فوجیں شام کے شمالی کرد نشین علاقوں رقہ اور حسکہ کے رابطے کو شام کے مغرب میں واقع کرد نشین علاقوں سے منقطع کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ترکی کے حکومت کے لئے کردوں کے ایک بڑے خطرے سے نجات مل جائیگی دوسری طرف رقہ اور حلب وغیرہ کا علاقہ داعش کا مرکز ہے اور وہ بھی اس اسٹریٹیجک علاقے کو ہاتھ سے نہیں جانے دیں گی حسکی وجہ سے ترک افواج اور داعش ایک دوسری کے سامنے صف ارا ہونے جارہے ہیں۔