الوقت کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ کے ایک رکن نے منگل کی رات ایک ویڈیو شایع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ داعش، غزہ پٹی پر بھی قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ داعش دہشت گروہ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کو دوسرے یرموک کیمپ میں تبدیل کردیں گے۔
شام میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا علاج بھی اسرائیل کے مختلف اسپتالوں میں کیا جارہا ہے۔اسرائیل اپنے مذموم مقاصد کیلئے دھشتگرد گروہ داعش کو استعمال کر رہا ہے۔
اسرائیل نے شام میں سرگرم دہشت گرد عناصر کو فراہم ہونے والی امداد میں اضافہ کردیا ہے۔ یاد رہے صیہونی حکومت مارچ دو ہزار گیارہ سے یعنی شام میں بحران کے آغاز سے اب تک، دہشت گردوں کو فوجی، سیکورٹی اور اسلحہ جاتی امداد فراہم کر رہی ہے۔