الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتہ طے پا جاتا ہے تو فریقین کو اس کی پابندی کرنا ہو گی ۔ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ اگر فریق مقابل نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ہماری حکومت بھی ان حالات کی جانب واپس لوٹ جائے گی جو فریق مقابل کے وہم و گمان سے بھی بالاتر ہوں گے۔ صدر نے مزید کہا کہ فریق مقابل اس معاہدے کا پابند رہا تو ہم بھی اس معاہدے کی پابندی کریں گے لیکن ہماری حکومت اس بات کے لئے پوری طرح آمادہ ہو گی کہ اگر کسی دن گروپ پانچ جمع ایک نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ہم بھی پرانے راستے پر واپس لوٹ جائیں گے جو فریق مقابل کے وہم و گمان سے بھی بالاتر ہو گا۔