الوقت کی رپورٹ کے مطابق طاہر کی آمد کےموقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پابندی کے باوجود کارکنان کی بڑی تعداد ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ حکومت کی جانب سے طاہرالقادری کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے جب کہ انھیں ریلی یا جلوس کی صورت میں گھر جانے سے منع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ طاہر القادری گزشتہ برس اکتوبر میں طویل لانگ مارج اور دھرنے کے بعد علاج کی غرض سے امریکا گئے تھے اور پھر گزشتہ روز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستان کے لئے روانہ ہوئے تھے۔