:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

کویت میں دہشتگردی کس کے فائدے میں؟

Monday 29 June 2015
کویت میں دہشتگردی کس کے فائدے میں؟

الوقت- سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کا جسطرح کوئی دین و مذہب نہیں ہوتا اسی طرح دہشتگردی کسی سرحد اور بارڈر کو بھی قبول نہیں کرتی۔دہشتگردی کی جو آگ سامراجی اشاروں پر روشن کی گئی تھی اب وہ  مشرق و مغرب میں پھیلتی نظرآرہی ہے۔عرب ممالک بڑی تیزی سے  اس کا شکار ہورہے ہیں سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ اس دہشتگردی کو اسلام اور خاص کر شیعہ سنی اختلاف کے پیرائے میں پیش کیا جارہا ہے اس حوالے سے عراق،شام اور خاص کر سعودی عرب اور پاکستان میں شیعہ مساجد میں ہونے والے خودکش حملوں کی صورت میں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔سعودی عرب میں شیعہ مساجد میں ہونے والے دھماکوں کی گونح ابھی باقی تھی کہ کویت بھی اب تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے نشانے پر آگيا ہے۔ اب داعش کی وحشیانہ کاروائياں صرف عراق و شام اور سعودی عرب  تک ہی محدود نہیں رہی ہیں بلکہ یہ سلسلہ کویت جیسے ملک تک پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے کویت سٹی میں امام صادق نامی مسجد میں ایک خود کش حملہ کیا تہے جس میں تیس افراد شہید اور دو سو بیس زخمی ہوگئے۔ اس سے پہلے آل سعود کے اس پالتو دہشتگرد گروہ نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد اور امام بارگاہ میں دو دہشتگردانہ حملے کئے تھے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ فرانس اور تیونس میں بھی دو دہشتگرانہ واقعات ہوئے ہیں۔ دہشتگردی کی لعنت کسی ایک علاقے میں محدود نہیں رہ سکتی جس سے معلوم ہوتا ہےکہ عالمی برادری کو مل کر دہشتگردی سے مقابلہ کرنا چاہیے۔

شام، عراق، یمن، لیبیا، مشرقی سعودی عرب اور آج کویت میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی انسانیت سوز کاروائياں تکفیری دہشتگردی کے حق میں بعض ملکوں کی حمایت اور انتہا پسندانہ رویے نیز اس لعنت کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ ہے۔ داعش کی تشکیل، اس کے انسانیت سوز اقدمات، اس دہشتگرد گروہ کے حق میں بہت سے ملکوں کی حمایت اس بات کا سبب بنی ہے کہ یہ تکفیری گروہ دنیا کے مختلف علاقوں میں پھیل جائے اور یکے بعد دیگرے ملکوں کو نشانہ بناتا رہے۔ بعض ممالک جنہوں نے اپنی فکر اور پیسے سے داعش کوجنم دیا تھا اور ہر طرح سے اس کی مدد کی تھی آج بظاہر داعش کی مخالفت کررہے ہیں۔ ان ہی ملکوں کی پالیسیوں سے داعش کا دائرہ عمل شام اور عراق سے بڑھ کر متعدد ملکوں میں پھیل گيا ہے۔ شام و عراق میں دہشتگردی کو ہتھکنڈے کے طور پراستعمال کرنے سے کویت سمیت دیگر علاقوں میں تکفیری دہشتگردی کو بڑھاوا ملا ہے۔ یہی نہیں بلکہ داعش کے حامی ممالک بھی خود اس کے حملوں کا شکار بن رہے ہیں۔ کویت میں داعش کی کارروائيوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ملکوں نے متحدہ موقف نہیں اپنایا ہے اور وہ مل کر حقیقی معنی میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ امریکہ صرف دہشتگردی سے مقابلے کی بات کرتا ہے لیکن اس کے دعوؤں اور عمل میں کوئي مطابقت نہیں ہوتی۔ترکی سعودی عرب اور قطر بھی کھلم کھلا دہشتگردی بالخصوص داعش کی حمایت کرتے ہیں جبکہ بعض ملکوں نے داعش کے اقدامات کو نظر انداز کردیا ہے جس سے یہ تکفیری گروہ روز بروز گستاخ ہوتا جارہا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف دوہری پالیسیاں اپنانے والے ملک اس لعنت سے نہیں بچ پائیں گے، اسی طرح کی پالیسیوں کے نتیجے میں یہ دیکھنے کو ملے گا کہ کویت داعش کا شکار بننے والا آخری ملک نہیں ہوگا۔ داعش کے وحشیانہ اقدامات اور اسکے غیر محدود دائرہ کار کو دیکھتے ہوئے اس بات کی ضرورت محسوس ہوتی ہےکہ تمام ملکوں کومل کر داعش کےخلاف اقدامات کرنے چاہیں۔ تکفیری د ہشتگرد گروہ داعش تمام علاقوں کے لئے خطرہ شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ دیکھا جارہا ہے کہ وہ روز بروز اپنا دا‏ئرہ کار بڑھاتا ہی جارہا ہے۔ ان حالات کے پیش نظر تمام اسلامی ملکوں کو چاہیے کہ وہ دین اسلام کو مسخ کرنے اور مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والے حلقوں اور گروہوں سے متحد ہوکر مقابلہ کریں اور یہ مقابلہ دہشتگردی کے خلاف اقدامات کے تحت ہونا چاہیے۔ایک اور بات جس کا ادراک ضروری ہے وہ یہ کہ جو ممالک یا افراد امریکہ سے یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے میں ممد اور معاون ثابت ہوگا تو انہیں اس بات کو زہن سے نکال دینا چاہیۓ کیونکہ اس وقت یہ تمام دہشتگردی امریکہ اور بالخصوص اسکے چہیتے اسرائیل کے مفاد میں ہے کیونکہ اب سب کی توجہ اسرائیل سے ہٹ کر داعش کی طرف مبذول ہوگئی ہے اور یہ وہ سناریو ہے جسکی خواہش عالمی صیہونی لابی عرصے سے کررہی تھی ۔اسی تناظر میں تہران میں فلسطین کے سفیر صلاح زواوی نے صیہونی حکومت کے مقابل عالم اسلام کی طرف سے ملت فلسطین کی حمایت پر تاکید کی ہے اور بڑی پتے کی بات کی ہے ان کا کہنا ہے

عالم اسلام کے ہتھیاروں کا رخ اصل دشمن یعنی صیہونیوں کی طرف ہونا چاہئے- انہوں نے عالم اسلام میں تکفیری افکار کے خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری گروہوں کی کارروائیوں سے عالم اسلام میں ایک خطرناک انحراف پیدا ہوگیا ہے اور دہشت گردانہ کارروائیاں عالم اسلام کی توجہ اصل مسئلے یعنی مسئلہ فلسطین کی طرف سے ہٹ جانے کا باعث بنی ہیں- انہوں نے کویت کی مسجد امام صادق(ع) میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ عالم اسلام میں رونما ہونے والے اس طرح کے واقعات میں صیہونیوں کا کردار ہے نیز اکثر تکفیری دہشت گرد گروہ بین الاقوامی صیہونزم سے وابستہ ہیں۔

 

 

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے