الوقت کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کل کراچی میں کہا کہ کراچی میں حالیہ گرمی کی وجہ سے سیکڑوں اموات کی ذمہ دار کے الیکٹر ک کے ساتھ وفاقی حکومت بھی ہے کیونکہ (ن) لیگ نے 2 سال پہلے حکومت سنبھالتے ہی 6 ماہ کے اندر لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا کہا تھا لیکن آج 2 سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ایک طرف توانائی بحران مزید بڑھ رہا ہے تو دوسری طرف گردشی قرضہ بھی بڑھ رہا ہے اور یہ سب کچھ نااہلی، خراب حکمرانی اور بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کراچی اور سندھ کے کئی شہروں میں شدید گرمی ، لو لگنے اور لوڈشیڈنگ سے 1400سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔