الوقت کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ،مسلم لیگ (ق) پیپلز پارٹیک پاکستان عوامی تحریک سمیت کئی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے صاحبزادہ حامد رضاپر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھشتگردوں کو فوری طور پرگرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ کل رات صاحبزادہ حامد رضا جھنگ سے افطاری کے بعد واپس فیصل آباد جارہے تھے کہ جھنگ روڈ دوانہ کے مقام پر موٹر سائیکل پر سواردھشتگردوں نےان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے صاحبزادہ حامد رضا شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان سنی اتحاد کونسل کے مطابق حامد رضا کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آوار فرار ہوگئے۔ صاحبزادہ حامد رضا کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط بھی ملے تھے، جس سے انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا، تاہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔