الوقت کی رپورٹ کے مطابق کویت کے علاقہ الصوابی کی جامعہ مسجد امام صادق(ع) میں نماز جمعہ کے دوران دہشتگردوں کے خودکش حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 روزہ دارنمازی شہیداور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال انتطامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث شھید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے، فوری طورپر دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔
واضح رہے کہ اس قبل سعودی عرب میں وہابی دہشتگردوں نے القطیف اور دمام کی مساجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ کیا تھا جس میں بھی کئی شیعہ نمازی شہیداور زخمی ہوئے تھے۔