الوقت کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے کل رات علما اور آئمہ جمعہ والجماعت کے ساتھ افطار ڈنر کے موقع پر کہا کہ علما کو معاشرے میں اتحاد کے لئے کام کرتے رہنا چاہئے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج خطے اور دنیا میں اسلام کی تبلیغ جیسے اہم فریضے کی ادائیگی میں ہمیشہ سے زیادہ اعتدال سے کام لینے کی ضرورت ہے اس لئے کہ اسلامو فوبیا یا اسلام سے ڈرانے کی مہم کے ساتھ ساتھ آج کچھ لوگوں کی طرف سے علما سے ڈرانے کی مھم شروع کی جارہی ہے جس سے علما کی ذمہ داری پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے- ڈاکٹر حسن روحانی نے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں بہت اہم قدم اٹھائے گئے ہیں