الوقت کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر بعقوبہ سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر الندا قبیلے کے سردار کے گھر کے قریب ایک گاڑی میں نصب کیا گیا بم کل رات زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کےنتیجے میں دو خواتین سمیت آٹھ شہریوں کے جاں بحق اور اٹھارہ دیگر کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ اطراف کے چند مکانات اور گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔
عراق میں ہونے والے بم دھماکوں میں تکفیری اور بعثی دھشتگرد ملوث ہیں جو اس قسم کے دھماکوں سے اس ملک کے حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔