الوقت کی رپورٹ کے مطابق، طاہر القادری نے منگل کے روز کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ، اسلام اور خدا کے نام پر بھیانک اقدامات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے اقدامات اسلام اور قرآن کے اصولوں کے سراسر منافی ہیں۔ منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری نے داعش تکفیریوں کی جانب سے بعض مغربی نوجوانون کی رغبت کی جانب بھی خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کے اقدامات کے نتیجے میں اسلام اور مسلمانوں کا تشخص اور ان کی ساکھ خراب ہوکے رہ گئی ہے۔
علامہ طاہر القادری پاکستان میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے اور اسلام آباد میں کئی ہفتوں کے احتجاج اور دھرنے کے بعد اچانک پاکستان سے باہر چلے گئے اور اب کئی مہینوں کے بعد ایک بار پھر پاکستان گئے ہیں