الوقت کی رپورٹ کے مطابق نواپریل کو پاکستانی عدالت کی جانب سے ذکی الرحمٰن لکھوی کورہاکرنے پراقوام متحدہ میں بھارتی مندوب اشکوک مکھرجی نے عالمی ادارے کی پا بندیاں لگانے والی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین جم مکلے کو خط لکھاتھا،جس میں مطالبہ کیاگیا تھاکہ ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی اقوام متحدہ کی قرارداد 1267 کی خلاف ورزی ہے اس لئے اقوام متحدہ پاکستان سے اس معاملے پر وضاحت طلب کرے اور پاکستان کو غیر ملکی امداد کے حصول کے لئے نااہل قرار دیا جائے ۔ بھارتی قرار داد پر پابندیاں لگانے والی خصوصی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز جم مکلے کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں اراکین نے بھارتی قرارداد کا جائزہ لیا۔اجلاس میں شامل چین کے مندوب نے اعتراض اٹھایا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پیش کیے جانیوالے شواہد ناکافی ہیں ۔ اس لئے درخواست پر مزید کارروائی نہیں ہوسکتی جس پر کمیٹی کے سربراہ نے کارروائی معطل کردی۔
دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چینی قیادت سے رابطہ کرکے انہیں قرار داد ناکام بنانے پر بھارتی تحفظات سے آگاہ کیا۔