الوقت- حماس نے اقوام متحدہ کی اْس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس غزہ جنگ کے دوران ممکنہ طور پر فریقین جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے تھے۔
حماس کے اعلیٰ اہلکار غازی حامد نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ ان کی تنظیم کسی قسم کے جنگی جرائم کی مرتکب نہیں ہوئی۔
انھوں نے رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے متاثرین اور قاتلوں کے مابین توازن نہیں برتا۔ دوسری جانب حماس نے فرانس کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کی بحالی کے سلسلے میں پیش کیے گئے فارمولے کو بھی مسترد کردیا۔ حماس کے ترجمان اسماعیل رضوان نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق میں افراط وتفریط کرنیوالے کسی بھی غیرملکی فارمولے کو قابل قبول نہیں سمجھا جا سکتا۔