الوقت- پاکستان کےوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں کسی کو این جی او کی آڑ میں ملکی مفاد اور اقدار کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وفاقی وزیر ادخلہ کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں ہزاروں این جی اوز کام کررہی ہیں جن میں 40 فیصد غیر رجسٹرڈ ہے، یہ این جی اوز پاکستان کے 10 سے 18 قوانین استعمال کرتی ہیں لیکن ان کا کوئی ڈیٹا بینک نہیں، این جی اوز کی اکثریت پاکستان میں اچھا کام کررہی ہیں لیکن چند ایک ایسی بھی ہیں جو ملک کے مفاد اور مقامی روایات کے خلاف کام کررہی ہیں ان این جی اوز کو یا تو راہ راست پر آنا ہوگا یا پھر ان پر پابندی لگادی جائے گی۔
فاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیم سیو دی چلڈرن نے دوبارہ کام کرنے کی درخواست دی جوکہ اس وقت زیرغور ہے۔ سیو دی چلڈرن پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس نہیں لیا گیا، اس کا صدر دفتر اب بھی بند ہے۔ ملک بھر میں اس تنظیم کے 73 دفاتر ہیں جن میں سے 13 رجسٹرڈ ہیں اس لئے حکومت نے ان دفاتر کو 6 ماہ کے لئے کام کی اجازت دی ہے