الوقت- چینی حکومت نے مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ میں مسلمانوں پر ماہ رمضان کے دوران روزے رکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چینی حکومت کا یہ اعلان مختلف سرکاری ویب سائٹس پر بھی جاری کیا گیا ہے صوبہ سنکیانگ میں کئی سالوں سے مسلمانوں پر روزے رکھنے کی پابندی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر چینی حکومت کے اس اقدام پر سخت نکتہ چینی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ سنکیانگ چین کا وہ واحد علاقہ ہے جہاں پورے ملک میں نسلی اقلیت کی حیثیت رکھنے والی ایغور مسلم آبادی مقامی طور پر اکثریت میں ہے۔ سنکیانگ کے شہر تاچَینگ میں مقامی محکمہ تعلیم کی طرف سے تمام سکولوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ طلبہ کو بتا دیں کہ ’مسلم طلبہ کو رمضان کے مہینے میں روزہ رکھنے، مساجد میں داخلے اور کسی قسم کی مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ چینی حکومت گزشتہ کئی برسوں سے اس پالیسی پر عمل پیرا ہے کہ مغربی صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں کو جہاں تک ہو سکے روزے رکھنے سے سختی روکا جائے۔