الوقت - امریکی عدالت نے دوہزار نو میں لاہور میں حساس ادارے کی عمارت پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد اور اس کے گھر والوں کی مالی معاونت کے الزام میں پاکستانی نژاد شہری کو ساڑھے سات سال قید کی سزا سنادی۔
امریکی عدالت نے ریاست پورٹ لینڈ اوریگن کے رہائشی اکاون سالہ ریاض قادر خان کو پاکستان میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی مالی معاونت کے جرم میں ساڑھے سات سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ ریاض قادر خان نے رواں برس فروری میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی مالی معاونت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا اس نے حملہ کرنے کے لئے مالدیپ کے شہری علی جلیل کو تقریباً 2500 ڈالر دینے تھے۔
واضح رہے کہ ریاض قادر خان پر آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی مالی معاونت کے الزام میں میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ آئی ایس آئی کے لاہور دفتر میں ہونے والے حملے میں پینتیس افراد جاں بحق جب کہ تین سو کے قریب زخمی ہوئے تھے۔