الوقت- بحرین کے مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد نے جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کو سنائی جانے والی سزائے قید کے خلاف احتجاجی جلوس نکالے- الدراز کے علاقے میں مظاہرین نے عدالتی حکام کو مخاطب کرکے نعرے لگائے کہ تمہارے فیصلے کی اہمیت اس سیاہی جتنی بھی نہیں ہے کہ جس سے تم نے یہ فیصلہ تحریر کیا ہے- بحرینی مظاہرین نے شیخ علی سلمان کی تصاویر اٹھا کر ان کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا- مظاہرین نے آل خلیفہ کی حکومت کو غیر قانونی قرار دیا- واضح رہے کہ بحرین میں شیخ علی سلمان کو قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سے بحرینی عوام کی جانب سے اس عدالتی فیصلے کے خلاف روزانہ جلوس نکالے جا رہے ہیں