الوقت- سانحہ صفورا میں ملوث گرفتارپانچ دہشتگردوں
سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرلی، جس کے مطابق واردات میں کل پندرہ دہشتگرد شریک تھے، دیگر دس ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورامیں گرفتار دہشتگرد طاہر منہاس، سعد عزیز،اسدالرحمان، ناصر اور اظہر نے مشترکہ
تحقیقاتی ٹیم کو جو تفصیلات بتائیں، ان کے مطابق واردات میں مجموعی طور پر پندرہ دہشتگرد شریک ہوئے۔ پولیس دہشتگردوں کے بیان کی روشنی میں ان کے دیگر 10 ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ دہشتگردوں نے خاتون سماجی کارکن سبین محمود اورپولیس اہلکاروں کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔ گرفتار دہشتگردوں نے بتایا کہ سبین محمود کے قتل کی کارروائی میں 5 دہشتگردوں نے شریک تھے۔ ملزمان کے مطابق دہشتگردی کیلئے رقم بینک ڈکیتیاں کرکے جمع کی جاتی تھی۔ واضح رہے کہ 13 مئی کو صفورا گوٹھ میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 18 خواتین سمیت 45 افرادجاں بحق ہوئے تھے۔