الوقت- یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، امریکا اور اسرائیل دنیا کی تمام برائیوں اور شر پسندی کی جڑ ہیں-
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید عبدالمالک بدرالدرین الحوثی نے مںگل کے روز اپنی تقریر میں کہا کہ دشمنوں کی وحشیانہ جارحیت یمن کے عوام کی بیداری کا باعث بنی ہے - ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے امریکا کے اشارے پر اور اسرائیل کی حمایت سے یمن پر حملہ کیا ہے۔ انصاراللہ کے سربراہ نے سعودی حملوں کے دوران یمنی قوم کی استقامت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں یمنی قوم کی استقامت کا اہم ترین ذریعہ اللہ تعالی پر توکل ہے- انہوں نے یمنی عوام کے خلاف امریکی اور اسرائیلی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم نے امریکا اور اس کے کھوکھلے نعروں کی حقیقت کو بھی سمجھ لیا ہے اور اسرائیلی خطروں سے بھی آگاہ ہے- ان کا کہنا تھا کہ ہماری قوم نے ہمیشہ ملت فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور کرتی رہے گی- بدرالدین الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کو اس جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا بلکہ جس کو سب سے زیادہ فائدہ حاصل ہوگا وہ اسرائیل ہے- انہوں نے کہا کہ آج حملوں کا جاری رہنا جارح حکومتوں کے چہرے پر بدنما داغ ہے اور جنگ بندی ایک ضروری امر ہے-