الوقت-القاعدہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد تنظیم میں دوسرے نمبر پر شمار کیے جانے والے ناصر الوحیشی کی امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ناصر الوحیشی القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی زندگی میں ان کا ذاتی سیکریٹری رہ چکا ہے جبکہ 2011 میں اسامہ کی ہلاکت کے بعد وہ ان کی جگہ لینے والے ایمن الظواہری کے نائب کے طور پر کام کر رہا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ناصر کی جگہ ان کے نائب قاسم الریمی کو سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ القاعدہ کے سینیئر آپریٹو خالد باترفی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ امت مسلمہ کے ہیروز کے ہیرو اور استادوں کے استاد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔