الوقت کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر داخلہ احمد زاہد حمیدی نے آج کہا کہ ایک سو آٹھ افراد کو دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ رابطے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہےجن میں سے بعض عراق اور شام سے واپس لوٹے تھے۔
واضح رہے کہ حالیہ چند برسوں کے دوران ملائیشیا کے مدارس میں انتہا پسندوں کی سرگرمیوں اور سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک کے اثر و رسوخ کی وجہ سے انتہا پسندی میں شدت آئی ہے۔
ملائیشیا کی پولیس ایسی حالت میں انتہا پسندوں کے مقابلے کے لئے میدان میں اتری ہے کہ جب دہشت گرد اس ملک کی فوج میں بھی اثر و رسوخ حاصل کر چکے ہیں۔