الوقت کی رپورٹ کے مطابق مصر کے مسلمانوں نے شہید حسن شحاتہ کے قاتلوں کے بارے میں عدالتی فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصری عدالت نے مجرموں کو پھانسی کی سزا سے بچالیا ہے۔ واضح رہے کہ مصر کی ایک عدالت نے ہفتے کے روز علامہ حسن شحاتہ کی دوسری برسی کے موقع پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئےسرکردہ شیعہ رہنما علامہ حسن شحاتہ کے قتل میں ملوث 23 افراد کو صرف چودہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
علامہ شحاتہ اور ان کے دو بھائیوں سمیت چار افراد کو جون 2013 میں محفل میلاد کے دوران حملہ کرکے شہید کیا گیا تھا۔