الوقت کی رپورٹ کے مطابق علاءالدین بروجردی نے کل رات ایرانی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ توسیع پسندی پر کاربند رہتا ہے اور مذاکرات میں اسی روش کو جاری رکھتا ہے تو ایران، نہ صرف یہ کہ اس کے دباؤ میں نہیں آئے گا بلکہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ بھی کرے گا۔ انہوں نے ایٹمی مذاکرات پر پارلیمنٹ کی نگرانی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی توانائی کا مسئلہ ایران کے قومی عزم و ارادے میں تبدیل ہو چکا ہے۔