الوقت کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں حتمی ایٹمی معاہدے کے مسودے کی تکمیل کے لئے ایران کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے، خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ہفتے کو بھی اس سلسلے میں دو نشستیں ہوئیں- ویانا میں اس سلسلے میں ہفتے کی صبح اور شام دو نشستیں ہوئیں اور ساتھ ہی فریقین کے ماہرین کے وفود کے درمیان بھی مذاکرات ہوئے۔ ایرانی ماہرین کی ٹیم کے رکن حمید بعیدی نژاد نے کہا کہ ان نشستوں میں شریک فریقوں نے مذاکرات کے عمل کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا- واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی معاہدے کے مسودے کی تکمیل کے لئے تیس جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے لیکن ایران نے کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت کا مقید نہیں اور وہ ایک اچھے معاہدے کا خواہاں ہے -