الوقت کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے جمعے کے دن صوبۂ صلاح الدین میں واقع مشرقی تکریت پر حملہ کیا جس کے بعد عراق کے عوامی سیکورٹی اہلکاروں اور داعش دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ان جھڑپوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے بائیس عناصر ہلاک جبکہ عراق کے چھے رضاکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق عراق کے عوامی رضاکاروں نے دہشت گرد گروہ داعش کی متعدد گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا۔ عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تکریت شہر میں صورت حال معمول پر ہے اور اس شہر کے سیکڑوں افراد اپنے علاقوں کے دفاع کے لئے رضاکاروں میں شامل ہو گئے ہیں- ادھر عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے صوبۂ صلاح الدین میں واقع جزیرا سامرا نامی علاقے میں آپریشن کر کے نو دہشت گردوں ہلاک کر دیا