الوقت کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فؤاد معصوم اور عراق کے علاقے کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی نے عراق کے اہم سیکورٹی اور سیاسی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ فؤاد معصوم اور مسعود بارزانی نے عراق میں قومی آشتی اور مختلف گروہوں کے ایک دوسرے کے قریب آنے کی ضرورت پر تاکید کی- عراق کے صدر اور عراق کے علاقے کردستان کے سربراہ نے دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں پیشمرگہ ملیشیا، عراقی فوجیوں اور عوامی رضاکاروں کے کردار کو سراہا اور ان کی حمایت کا اعلان کیا۔