الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات میں 149 حلقوں میں زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، پنجاب میں مسترد ووٹوں کا سب سے زیادہ فائدہ (ن) لیگ کو ہوا تاہم کہا یہ جارہا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کے حلقوں میں بھی زائد پیپرز بھیجے گئے جب کہ پی ٹی آئی امیدواروں کے صرف 6 حلقوں میں اضافی بیلیٹ بیپرز بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں بہت سی چیزیں سامنے آئی ہیں اور اگر ہم دھرنا نہیں دیتے تو ہمارے کیسز پانچ سال تک ٹریبونل میں پڑے رہتے۔