الوقت کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے عوامی رضا کار فورس کے ساتھ یکجہتی کے لیے منعقدہ اجلاس میں داعش کےخلاف عراق کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رضا کار فورس عراق کی قومی فورس ہے جس نے قومی اور دینی قیادت کی آواز پر لیبیک کہتے ہوئے داعش کا مقابلہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کا تعلق باسٹھ ملکوں سے ہے اور ان کا مقابلہ کرنے کےلئے عراق کی مدد کی جانی چاہیے اس لئے بھی کہ ان کا ملک عالمی برادری کی جانب سے داعش سے بر سر پیکار ہے۔