الوقت کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سیکٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے بیروت میں کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق گفتگو فرماتے ہیں ۔ حزب اللہ کے سیکٹری جنرل نے کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مسائل و معاملات سلجھانے کی عظیم توانائی کے مالک ہیں اور جس منصب پر وہ فائز ہیں اس کے پیش نظر یہ خصوصیت غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے- سید حسن نصراللہ نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی رحلت کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے سخت حالات میں بھی مسلمانوں اور امت اسلامیہ کی قیادت و رہنمائی کی ذمہ داری نہایت احسن طریقے سے انجام دی ۔