الوقت کی رپورٹ کے مطابق جبہۃ النصرہ دہشت گردوں نے ادلب شہر میں چالیس دروزی شہریوں کو اس لئے قتل کر دیا کہ انہوں نے دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ دہشت گرد ادلب شہر کے متعدد تاریخی کلیساؤں کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔ جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے وحشیانہ اقدامات کے باوجود مغربی ممالک، ترکی اور سعودی عرب ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ بعض مغربی ممالک نے جبہۃ النصرہ گروہ کو تسلیم کرتے ہوئے اس گروہ میں شمولیت اختیار کرنے والے دہشت گردوں کو ٹریننگ دینے کی ذمہ داری بھی سنبھال لی ہے۔ المیادین ٹی وی نے ایسی دستاویزات کا انکشاف کیا ہے جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ، سعودی عرب اور اردن کی خفیہ ایجنسیوں نے شام کے جنوب میں واقع ایک فوجی مرکز پر حملے کے لئے پچپن مسلح دہشت گرد گروہوں کو ٹریننگ دی ہے۔