الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوج نےیمن میں زمینی جنگ میں شکست کے بعدیمن کے رہائشی علاقوں پر ایف پندرہ اور ایف سولہ جنگی طیاروں سے حملے تیز کر دیئے جن میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو سے زائد افراد شھید اور درجنوں زخمی ہوئے
دوسری جانب سعودی عرب اور بحرین کی زمینی افواج، یمنی فوج اور عوامی فورس سے شکست کھانے کے بعد فرار ہونے پر مجبور ہوگئیں۔
یمنی فوج نے آل سعود کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے علاقے نجران میں ایک فوجی اڈے کو تباہ کر دیا- اس رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی عرب کے اس فوج اڈے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد وہاں یمن کا پرچم لہرایا اور پھر یمن کے یہ فوجی اپنی بیرکوں میں واپس چلے گئے۔ اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر ہونے والی جھڑپوں میں یمنی فوجی دستوں نے سعودی فوج کے متعدد ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔