الوقت کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما خالد البطش نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے کبھی بھی معاہدوں کی پابندی نہیں کی ہے اور آج بھی غزہ کے عوام کی صورت حال بحرانی ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے اعلی عہدیدار خالد البطش نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی صورت حال صیہونی حکومت کی جاری خلاف ورزیوں کی بنا پر ابتر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے مابین دو طرفہ جنگ بندی کا سمجھوتہ غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کی شرط پر طے پایا تھا۔ لیکن اسرائیل نے آج تک اپنے ان وعدوں پر عمل نہیں کیا ۔