الوقت کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات کرنل (ر) راجيہ وردھن سنگھ راٹھور نے میانمار میں فضائی اور زمینی کارروائی کرکے 20 سے زائد افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے پاکستان میں بھی کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی۔
کرنل راجیہ راٹھور نے میانمار میں بھارتی فوج کے آپریشن کو حکومت کا ایک بے مثال اور انتہائی جرات مندانہ قدم قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتیوں پر حملے کہیں بھی قابلِ قبول نہیں ہیں، اپنی موثر انٹیلی جنس کی بنیاد پر ہم اپنی مرضی کی جگہ اور وقت میں حملے کریں گے۔
کرنل راٹھور کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ان تمام پڑوسیوں کے لیے ایک پیغام ہے جو دہشت گرد گروپوں کو پناہ دے کر انھیں بھارت کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان فوج نے ہندوستان قیادت کے اشتہال انگیز بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔