الوقت كي رپورٹ كے مطابق كل رات گئے سيكيورٹي اداروں كي جانب سے باغيوں كے اثر ورسوخ والے علاقے پالامو ميں باغيوں كے ايك گروپ كو روكنے كي كوشش پر جھڑپ كا آغاز ہوا۔
اس جھڑپ كے نتيجے ميں 12 ماؤ باغي (نكسلي) ہلاك ہوگئے۔
پوليس حكام كا كہنا ہے كہ مارے جانے والے ماؤ باغيوں سے ہتھيار اور ديگر سامان بھي برآمد كيا گيا ہے۔
واضح رہے كہ بھارت ميں 1960سے جاري ماؤ باغيوں كي بغاوت ميں اب تك ہزاروں افراد ہلاك ہوچكے ہيں۔
خيال رہے كہ ماؤ باغي ہندوستان كي كم از كم 20 رياستوں ميں موجود ہيں تاہم گھنے جنگلات كي رياستوں، چھتيس گڑھ، اڑيسہ، بہار، جھاركھنڈ اور مہاراشٹر ميں ان كا زيادہ اثر رسوخ ہے۔