الوقت كي رپورٹ كے مطابق امريكي وزارت خارجہ نے سعودي عرب ميں آزادي بيان اور انساني حقوق كي موجودہ صورتحال پر تشويش ظاہر كي كرتے ہوئے كل ايك بيان ميں شہري آزادي اور آزادي بيان كو محدود كرنے نيز سزاوں اور كوڑے مارے جانے جيسے سعودي عدالتوں كے فيصلوں پر كڑي نكتہ چيني كي ہے- سعودي عرب كي عدالت عاليہ نے سعودي بلاگر رائف بدوي كے خلاف دس سال قيد اور ايك ہزار كوڑوں كي سزا برقرار ركھي ہے۔ يہ ايسي حالت ميں ہے كہ رائف بدوي كي زوجہ اور انساني حقوق كے سرگرم كاركنوں نے خبردار كيا تھا كہ سزا كے فيصلے پر عمل ہونے كي صورت ميں رائف بدوي كي جان جا سكتي ہے۔ رائف بدوي كو دو ہزار بارہ ميں جدہ ميں گرفتار كيا گيا تھا- امريكہ ايسي حالت ميں سعودي حكومت كو اپني تنقيد كا نشانہ بنا رہا ہے كہ وہ يمني عوام كے قتل عام اور تنصيبات كو تباہ كئے جانے ميں آل سعود كے ساتھ بھرپور تعاون كر رہا ہے-