الوقت كي رپورٹ كے مطابق ايران كے صدر ڈاكٹر حسن روحاني نے ہفتہ ماحوليات كي تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ظالمانہ پابنديوں كا خاتمہ ہونا چاہئے تاكہ ملك ميں سرمايہ آئے اور ماحوليات، نوجوانوں كے روزگار، صنعت اور پينے كے پاني جيسے عوامي مسائل حل ہوسكيں- ڈاكٹر حسن روحاني نے ماحوليات سے صحيح استفادے پر تاكيد كرتے ہوئے ٹيكنالوجي اور سرمايہ كاري كے ذريعہ ماحولياتي آلودگي كو دور كئے جانے پر تاكيد كي۔