الوقت كي رپورٹ كے مطابق پاكستاني وزيراعظم نواز شريف نے ميانمار ميں روہنگيا مسلمانوں كي مدد كے حوالے سے تجاويز دينے كے لئے وفاقي كابينہ كي ايك كميٹي تشكيل دي جن كے اركان ميں وفاقي وزير داخلہ چوہدري نثار علي خان، وزير اعظم كے مشير برائے قومي سلامتي اور خارجہ امور سرتاج عزيز اور خصوصي مشير طارق فاطمي شامل ہيں۔
اتوار كو كميٹي كے پہلے اجلاس ميں روہنگيا مسلمانوں كے مسائل اور ان كے حل كے لئے پاكستاني كردار كے حوالے سے بات چيت كي جائے گي۔اس موقع پر چوہدري نثار نے ميانمار كے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر عالمي برادري اور انساني حقوق كي تنظيموں كي 'مجرمانہ خاموشي كو شديد تنقيد كا نشانہ بنايا۔ ان كا كہنا ہے كہ ايسے واقعات پر خاموشي سے انسانيت كي علمبردار عالمي تنظيموں كے كردار اور ان كي افاديت پر سوال اٹھتے ہيں۔
انھوں نے اقوام متحدہ، اسلامي تعاون كي تنظيم، اسلامي دنيا اور ديگر طاقتوں سے پرجوش اپيل كي كہ وہ روہنگيا مسلمانوں كے ساتھ پيش آنے والے واقعات پر اپني آنكھيں بند نہ كريں۔