الوقت كي رپورٹ كے مطابق يمني فوج نے سعودي عرب كي اہم ترين تيل كمپني آرامكو پر پانچ ميزائل داغے ہيں۔ اس تيل كمپني پر يمني فوج كا يہ دوسرا حملہ ہے۔ سعودي عرب كے خام تيل كے ذخائر كا ننانوے فيصدآرامكو كمپني كے كنٹرول ميں ہے اور يہ مقدار امريكي تيل كے ذخائر سے بارہ گنا زيادہ ہے ادھر يمني فوج نے جنوبي ظہران ميں واقع سعودي فوجي ٹھكانوں پر توپ خانے سے بمباري كي ہے۔ دريں اثنا يمني فوج اور عوامي رضاكاروں نے سرحدي علاقے جيزان ميں سعودي عرب كے فوجي اڈوں پر اسي ميزائل داغے ہيں۔سعودي عرب كے سركاري ٹي وي نے ہفتے كے روز اعلان كيا تھا كہ يمني فوج اور عوامي رضاكاروں كے ايك حملے ميں چار سعودي فوجي ہلاك ہوگئے ہيں جبكہ يمن كے سيكورٹي ذرائع كا كہنا ہے كہ سرحدي جھڑپوں ميں دسيوں سعودي فوجي ہلاك ہوئے ہيں۔ادھر شمالي يمن كے صوبے حجہ كے بكيل المير نامي شہر ميں سعودي حكومت كے جنگي طياروں كي بمباري ميں ايك اسكول، ڈاكٹروں كي ايك رہائشي رہائش گاہ اور ايك طبي مركز مكمل طور پر تباہ ہوگيا ہے جس كے نتيجے ميں كم سے كم ستائيس افراد شہيد اور درجنوں زخمي ہوئے ہيں۔ مقامي عہديداروں نے بتايا ہے كہ سعودي حكومت كے جنگي طيارے، يمن ميں اسكولوں، طبي مراكز، رہائشي مكانات اور بنيادي تنصيبات كو مسلسل نشانہ بنا رہے ہيں۔